29 جون 2014 - 11:45
تکفیریوں کے ذریعے امریکہ و صیہونی حکومت کے مفادات کا تحفظ

لبنان کے ایک رکن پارلیمنٹ سید حسین الموسوی نے کہا ہے کہ تکفیریوں کا مقصد، امریکہ و اسرائیل کے مفاد علاقے کو تقسیم کرنا ہے۔

لبنان کے ایک رکن پارلیمنٹ سید حسین الموسوی نے کہا ہے کہ تکفیریوں کا مقصد، امریکہ و اسرائیل کے مفاد علاقے کو تقسیم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ شام، لبنان اور عراق میں تکفیری دہشتگردوں کے انجام پانے والے وحشیانہ جرائم سے حزب اللہ لبنان کے اس موقف کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس گروہ کا مکمل طور پر مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ لبنان کے رکن پارلیمنٹ سید حسین الموسوی نے کہا کہ تکفیریوں کے ہاتھوں امریکہ و صیہونی حکومت کے مفادات کا تحفظ کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ علاقے میں سیکیورٹی کے لحاظ سے تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیاں غور طلب ہیں اور داعش دہشتگرد گروہ کے اقدامات نے پورے علاقے کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ علاقے کے بعض ممالک کے علاوہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کی بھرپور طریقے سے حمایت کی جارہی ہے۔

.......

/169